اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے بلومبرگ ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےدورہ ایران کے سلسلے میں اپنی درخواست اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دورہ تہران میں امریکی صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پرگفتگو کرنے کے خواہشمند ہیں ۔
امریکی وزیر خارجہ نے دورہ ایران کی خواہش کا اظہار ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ نے ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بھی متعدد بار ایران کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز واضح طور پر ایک بار پھر کہا کہ ایران مذاکرات کے نام پر امریکہ کی منہ زوری کے سامنے نہیں جھکے گا۔
/129
27 جولائی 2019 - 04:28
News ID: 964614
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دورہ ایران کے سلسلے میں اپنی درخواست اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔